ائرپورٹس سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے 39ویں ای کچہری کا انعقاد
ائرپورٹس سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے 39ویں ای کچہری کا انعقاد۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے (اے وی ایم) تیمور اقبال نے ای کچہری کی صدارت کی۔ ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری، ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈی جی ائرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر آپریشنز کی شرکت۔ ڈائریکٹر سیکیورٹی، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس بھی شریک ہوئے
ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز اور ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے بھی ایڈیشنل ڈی جی کی معاونت کی
آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 26 موضوعات سے متعلق سوالات/مسائل موصول ہوئے۔ ان میں سی اے اے کی ویب سائٹ پر ممنوعہ اشیاء کی فہرست کی دستیابی، پی آئی اے-برطانیہ کی پروازوں کا دوبارہ آغاز، لاہور ایئرپورٹ پر لائسنسنگ امتحانات کا آغاز جیسے موضوعات شامل تھے
اس کے علاوہ مریدکے ایروڈروم (نیو والٹن) کے لئے ٹرانسپورٹ کے آغاز سے متعلق سوالات، پاکست...