تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت فوری اقدام کرے۔ ماہرینِ صحت
تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت فوری اقدام کرے۔ ماہرینِ صحت, نوجوان نسل کو بچانے کیلئے تمباکو اور اُس کی مصنوعات پر فوری ٹیکس لگانا ضروری ہے
پاکستان میں پہلے ہی تمبا کو کی وجہ سے لوگوں اور مخصوص نو جوانوں کی ایک بڑی تعداد اس کی ہلاکت خیزیوں کا شکار تھی کہ تمبا کو انڈ سٹری مزید نئی تباہ کن پراڈکٹس مارکیٹ میں لے آئی ہے۔ ہمیں اپنے نو جوانوں کو تمبا کو انڈ سٹری کے ان حربوں سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنا ہوں لیے ہوں گی۔ یہ بات مقررین نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوی ایشن (پناہ) کے زیر اہتمام اینٹی ٹوبیکوڈے کے موقع پر ایک کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس کا اہتمام آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) اور پناہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی تھے۔ جن لوگوں نے تقریب میں خطاب کیا ان میں میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی،میجر جنرل ن...