چین پاکستان میں غیر ملکی انویسٹمنٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
احسن اقبال کا انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے سیمینار سی پیک امکانات اور چیلنجز میں خصوصی خطاب
اس سیمینار میں احسن اقبال کی شرکت چین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے، سی پیک سے متعلق پاک چین جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے 13 میں سے 10 اجلاس میری صدارت میں ہوئے
تاریخ گواہ ہے کہ 7 دہائیوں پر محیط پاک چین دوستی مظبوط ہوتی چلی جارہی ہے۔ ہماری دوستی سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی، اور اس سال مئی میں کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے لانچ کے ساتھ آسمان سے اونچی ہو گئی ہے
2013 میں پاکستان میں 16 سے 28 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ ہم نے 2 جنگوں میں اپنے وسائل کی قربانی دی کولڈ وار اور 9/11۔
30 لاکھ سے زائد مہاجرین پاکستان میں داخل ہوئے جو مغرب کی جنگوں کے مہاجر تھے۔ہمارا ملک افغانستان میں نیٹو کو مفت شپمنٹ فراہم کرتا رہا لیکن ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔امریکہ میکسیکو کے مہاجرین کو اپنی سرحدوں میں دا...