امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے باقاعدہ طور پر اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں
سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارا، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے ملاقات. امریکہ میں واقع چاروں پاکستانی قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی ملاقات. ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ، معاشی و عوامی روابط کی بہتری اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اولین ترجیح قرار. نتائج پر مبنی سفارت کاری کے لئے تمام توانائیاں برؤے کار لانے کی ہدایت
امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔ سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارہ ۔ انہوں نے سفارت خانے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے تفصیلی ملاقات کی۔ بعد ازاں مختلف شعبوں کے سربراہان نے سفیر پاکستان کو اپنے دائرہ ک...