بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون کے مابین خیبر پختونخواہ کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی تحفظ ، ڈیجیٹل خواندگی اور سکل ڈویلپمنٹ کیلئے شراکت داری پر اتفاق
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون کے مابین خیبر پختونخواہ کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی تحفظ ، ڈیجیٹل خواندگی اور سکل ڈویلپمنٹ کیلئے شراکت داری پر اتفاق
سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی تعاون کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی پراجیکٹ کی سربراہ جوہانا نویس کر رہی تھی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) میں سماجی تحفظ کی خدمات کو وسعت دینے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کریں۔
ملاقات کے دوران دونوں تنظیموں کے درمیان موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے، سابق فاٹا اورخیبرپختونخواہ کے دیگر دور دراز قبائلی علاقوں میں غریب و مستحق افراد کے لیے بی آئی ایس پی کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے، ڈائنامک رجسٹریشن سینٹرز کی توسیع اور مستحق خوات...