گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ
گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ۔
گوادر بندر گاہ نے سرکاری شعبے کیلیۓ دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد شروع کر دی یہ 2023 کے آغاز پر ایک اہم پیش رفت ھے جس سے گوادر بندر گاہ کو علاقائی لاجسٹک مرکز کے طور پر خود کو قائم کرنے میں مدد ملے گی گوادر بندر گاہ نے یوریا کھاد کی پروسیسنگ شروع کی ھے جب الٹرا ایسٹر بازی نامی بلک کیئر کنٹینر شپ گزشتہ روز گوادر پورٹ پر 32000 ٹن یوریا کی کھیپ کے ساتھ لنگر انداز ہوا کل درآمد تین مراحلوں میں مکمل کی جائے گی جبکہ کلئیرنگ سروس فراہم کرنے والے مکران ٹریڈر اور شب کلیئرنگ ایجنٹ دونوں مقامی ہیں جو اس امر کا مظہر ہے کہ گوادر پورٹ مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے جبکہ بندرگاہ میں مزید دو بحریجہاز النگر انداز ہوگیۓ ہیں ہر ایک جہاز 32ہزارٹن یوریا تجارتی مقاصد کے لئے لیکر آیا...









