وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و پارلیمانی امور نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ملاقات کی
وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و پارلیمانی امور نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ستارہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے اپنے حلقہ انتخاب کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے کی خواتین کا معاشرے میں اہم مقام ہے اور انکے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں خواتین کو آگے لانے کے لئے پروگرامز پر کام جاری ہے۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ ہم خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ مشترکہ اقدامات اور تعاون سے ہی بلوچستان کی خواتین کی ترقی ممکن ہے۔
Sub Editor: Nosheen...