Thursday, December 19

Tag: #Taliban Pakistan tehreek

پاکستان کا بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کا بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

پاکستان نے دوبارہ اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کے اندر اور باہر سے دہشت گردی کا خاتمہ بین الاقوامی برادری، افغانستان کے پڑوسی ممالک اور خود افغانستان کے لیے سب سے اہم ترجیح ہے۔ اگرچہ افغان عبوری حکومت (اے آئی جی) نے داعش (آئی ایس کے پی) کے خلاف جنگ میں کچھ پیش رفت کی ہے، لیکن القاعدہ، ٹی ٹی پی، ای ٹی آئی ایم، اور آئی ایم یو سمیت دیگر کئی دہشت گرد گروہ افغانستان میں اب بھی سرگرم ہیں۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ ان گروپوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی تعمیل میں موثر اور مسلسل کارروائی کرے۔ آج افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر منیر اکرم نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو دی گئی چھوٹ (empunity) کے خطرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری، ...