Thursday, December 19

Tag: Sports in pakistan

ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 نیپال
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 نیپال

قومی ویمن فٹبال ٹیم کی اسلام آباد میں ٹریننگ جاری ہیڈ کوچ عدیل رزقی کی زیر نگرانی کیمپ مزید کچھ دن جاری رہے گا قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے نیپال کے لیے اڑان بھرے گی۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کریگی۔ 20 اکتوبر کو شاہین دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:45 پر کھیلے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 15 کروڑ روپے انعام ،اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ان کے نام سے منسوب کرنے، ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام ،1 ارب روپے کے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ، ان کو ہلال امتیاز سے نوازنے اوران کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیاہے۔ منگل کووزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےپیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلانات کیے۔وزیرِ اعظم ہائوس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا،و...
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا،میٹنگ کا بنیادی مقصد پی ایف ایف آر اے کے آئین کو پی ایف ایف قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ باہمی تعاون سے معیاری آپریشنز کو آگے بڑھایا جا سکے، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی سربراہی میں لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں این سی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر بھی ہمراہ تھے جو پی ایف ایف کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ پی ایف آر اے کے وفد کی سربراہی صدر محمد شفیق کر رہے تھے۔ میٹنگ کے دوران ملک بھر میں ریفریز کیلئے گورننس، تربیت اور ترقیاتی پروگراموں سمیت کئی اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ایسا فریم ورک وضع کیا جاسکے جو پاکستانی فٹبال کے منظم طریقہ کار کے مطابق ریفرینگ کے معیار کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھائے۔صدر پی ایف آ...