چودہ اگست ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ ملک کی 78یوم آزادی منانا بہت خوشی اور فخر کی بات ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کے لیے خطرناک ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے قیام سے محترمہ بی بی شہید کا خواب پورا ہوا ۔
پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں کے بعد آزاد کرایا۔ اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہارسید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد اپنے پیارے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا ہے، تحریک آزادی پاکستان کے دوران لاکھوں افراد شہید ہوئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمارے دلوں میں خاص مقام...