Thursday, December 19

Tag: Pannah events

پاکستان میں حالیہ سالوں میں غیر متعدی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو ا ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان میں حالیہ سالوں میں غیر متعدی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو ا ہے

فرنٹ آف پیکج لیبلز الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں موجود غذائی مواد کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرتے ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈز موٹاپے اور دیگر امراض میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں حالیہ سالوں میں غیر متعدی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو ا ہے۔ 41فیصد پاکستانی موٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار ہیں۔ زیابیطس یا اس سے ہونے والی پیچیدگیوں سے روزانہ 400سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ غیر صحت بخش خوراک ان بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ا لٹرا پروسیسڈ پروڈکٹس جن میں اکثر چینی، نمک اور ٹرانس فیٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے انسانی صحت پر سنگین اثرات کا باعث بنتے ہیں۔ غیر صحت بخش خوراک کے استعمال میں کمی کے لیے دنیا نے جن اہم پالیسی اقدامات پر عمل کیا ان میں ایک فرنٹ آف پیک نیوٹریشن لیبلنگ بھی ہے۔ وہ غذائیں جن میں میٹھے، نمک یا ٹرانس فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز ...