Wednesday, November 13

Tag: Dailythepakisdtantimes

پاکستان کی افغانستان سے بڑھتے دہشت گردی کےخطرے پر عالمی تعاون کی اپیل
Latest, United Nation (UN), WORLD

پاکستان کی افغانستان سے بڑھتے دہشت گردی کےخطرے پر عالمی تعاون کی اپیل

نیویارک 18 ستمبر 2024:* پاکستان نے دنیا کو افغانستان کے اندر اور وہاں سے پیدا ہونے والی سنگین دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ ٹیم کی 34ویں رپورٹ نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے تشویشناک پہلوؤں پر کافی روشنی ڈالی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، سفیر منیر اکرم نے یہ باتیں آج افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے بیان کے دوران کہیں۔ سفیر منیر اکرم نے ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان)، جسے پاکستان میں فتنہ الخوارج کہا جاتا ہے، کو افغانستان میں سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، جو افغان عبوری حکومت (AIG) کی مکمل حمایت اور تحفظ کے ساتھ پاکستان پر روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردانہ حملے کر رہی ہے اور اسے پاکستان کے اہم مخالف کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ ٹی ٹی پی کے علاقائی عدم استحکام کے امکانات کی نشاندہی کرتے...