Thursday, December 19

Tag: dailytgepaksitantimes

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، وزیر منصو بہ بندی
Latest, پاکستان ٹائمز

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، وزیر منصو بہ بندی

پاکستان اور چین کے تعلقات میں کبھی خزاں کا شائبہ بھی نہیں ہوا، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا میں بے مثال ہیں ۔جمعہ کے روز چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چین کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں شاندار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ا حسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ،دنیا میں دو ممالک کے درمیان وہ واحد مثالی تعلقات ہیں جن میں کبھی خزاں کا شائبہ بھی نہیں ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کی یہ دوستی نہ صرف حکومتی سطح کی ہے بلکہ عوامی سطح کی بھی ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے چین نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین نے 75 سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں کرہ ارض میں ان کی مثال ن...