ایتھوپیا اور پاکستان کا زرعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد، 19 اگست 2026 (غفران): ایتھوپیا اور پاکستان نے زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی، غذائی تحفظ اور لائیو اسٹاک کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے ملاقات وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کے درمیان ہوئی۔ملاقات کے دوران زرعی تعاون بڑھانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا، جن میں دونوں ممالک کے زرعی اداروں کے درمیان علم اور مہارت کے تبادلے کو مؤثر بنانے کے لیے زرعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کی تجویز بھی شامل تھی۔ایتھوپیا کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے ایتھوپیا کی معیشت میں زراعت کی اہمیت اور حکومت کی جانب سے اس شعبے...






