موبائل فون آپریٹرز کا شدید بارشوں سے متاثر گوادر میں ریلیف
موبائل فون آپریٹرز کا شدید بارشوں سے متاثر گوادر میں ریلیف ۔
گوادر میں حالیہ شدید بارشوں میں موبائل فون آپریٹرز نیٹ ورک کی بحالی کے ساتھ ساتھ صارفین کے ریلیف کے لئے پر عزم ہیں۔
جاز متاثرہ علاقوں میں صارفین کو 3 دن تک 50 منٹ (جاز اور پی ٹی سی ایل) مفت فراہم کر رہا ہے. مزید برآں زونگ متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت سروسز فراہم کر رہا ہے۔ صارفین #9090* ڈائل کرکے 01 دن کے لیے 20 آن نیٹ مفت منٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں یوفون کے صارفین 7 دن تک یوفون سے یوفون 70 اور یو فون سے پی ٹی سی ایل بغیر کسی سیٹ اپ چارجز کے مفت منٹس حاصل کر سکتے ہیں.
اسی طرح ٹیلی نار کے صارفین #29*345* ڈائل کر کے اگلے 4 دن کے لئے 10 ٹیلی نار منٹس مفت حاصل کرسکتے ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی نگرانی کا سلسل...