Wednesday, December 18

Tag: airport secuity islamabad

اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.203کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.203کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی پرواز پر جانیوالے مسافر محمد شعیب نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگ کے پیندے سے 1.203 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔   Editor: kamran Raja