علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس ملک بھر میں کمپیوٹر کلاسز شروع کرائیں گے، جامعات کو ڈیجٹل سروسز فراہم کرنے کے لئے تیار۔ڈاکٹر ناصر محمود
اسلام آباد 13 نومبر(کامران راجہ):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیرِ صدارت سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے 54 ریجنل کیمپسز کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی اپنے دو درجن سے زائد ریجنل دفاتر میں کمپیوٹر کلاسز کا آغاز کرے گی تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو جدید آئی ٹی تعلیم تک رسائی دی جا سکے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیسیں دیگر جامعات کے مقابلے میں کم اور طلبہ کے لیے سہولت بخش ہیں۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اب دیگر جامعات کو جدید ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جن میں بی ایس پروگرامز کے لازمی مضامین، سی ایم ایس، ایل ایم ایس اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم شامل ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مقامی جامعات سے شراکت داری کے لیے رابطہ کریں۔انہوں نے انرولمنٹ بڑھانے پر عم...
