کوئٹہ میں رنگارنگ شان پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ایوارڈز تقریب کا انعقاد
کوئٹہ(نوشین)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائداعظم ڈے کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شان پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ایوارڈز2024 کے پروقار تقریب میں ملک بھر سے مختلف کیٹیگریز میں اہم شخصیات کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا، تقریب میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی ، صوبائی سیکرٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمان بلوچ، سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای حکومت بلوچستان عمران گچکی، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان کاکڑ ، بلوچستان ٹی وی کے چیف محمد شاہ دوتانی ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا
جس کے بعد قومی ترانہ کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہوکر بہ یک آواز پڑھ گیا، تقریب میں ملک بھر سے قومی اور ...