Thursday, December 19

Tag: چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا

چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا
Latest, پاکستان ٹائمز

چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا

پاکستان ریلویز نے دو کمپنیوں کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے معاہدوں پر دستخط کر دیے۔ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت پاکستان ریلویز کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلیے راستہ فراہم کرے گا۔ چینی کمپنی ایم ایل ون پر کیماڑی سے پشاور کینٹ تک کیبل بچھا سکے گی، اس ضمن میں پاکستان ریلویز کو بیس کروڑ چھپن لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی ہے۔ دوسرے معاہدے کے مطابق پاکستانی کمپنی کیماڑی سے لودھراں تک کا رائٹ آف وے استعمال کرنے کی مجاز ہو گی۔ اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے ریلوے کو ساڑھے تیرہ کروڑ روپے ایڈوانس میں ادا کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدے تین سال کی مدت کیلیے کیے گئے ہیں جس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ نے پاکستان ریلویز کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریلویز اپنی آمدن میں اضافے کیلیے مختلف ایونیوز...