Thursday, May 15

Tag: *پریس ریلیز* ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاک بحریہ) نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ‏Tel: 021-48506127-8

نیول چیف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

نیول چیف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد، 11 اپریل 25 (کامران راجہ) : پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ کانفرنس کے دوران شرکاء نےخطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں, پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور آئندہ لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز کے حصول میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈ...
پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں دو طرفہ مشقوں کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں دو طرفہ مشقوں کا انعقاد

کراچی، 12 اکتوبر 2024: امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے کراچی کا دورہ کیا اور بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور علاقائی بحری امن کے لئے دونوں ممالک کی بحریہ کے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا تھا۔ دورے کے دوران یو ایس ایس اوکین کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی جس میں دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون اور بحری آپریشنز کی ٹیکٹیکل مہارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ دورہ اور دو طرفہ مشقیں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن اور بحری استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔ یہ شراکت داری علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی، قذاقی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے۔ امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ پاک...