پاکستان کا بڑھتا ہوا غیر متعدی امراض (این سی ڈی)کا بحران: ماہرین نے وبا کو روکنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات پر زور دیا
اسلام آباد : پاکستان میں وبائی امراض میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جو سالانہ 60 فیصد سے زیادہ اموات کا سبب بن رہے ہیں۔ پاکستان اب ذیابیطس کے پھیلاؤ میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، ذیابیطس کے ساتھ رہنے والے بالغوں کی تعداد 2011 میں 6.3 ملین سے بڑھ کر 2024 میں 36 ملین تک پہنچ گئی، اس کے ساتھ ساتھ10لاکھ لوگ ابتدائی درجے کی زیابیطس میں مبتلاء ہیں۔ صرف ذیابیطس کی وجہ سے ملک میں روزانہ 1,100 سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔
پاکستان میں 2100سے زیادہ روزانہ کی اموات کا باعث بننے والی غیر متعدی بیماریوں میں خوراک کا ایک اہم کرادار ہے۔ میٹھے مشروبات اور الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں، ذیابیطس، موٹاپا اور دیگر غیر متعدی امراض میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں اس قسم کے کھانے آتے ہیں جو پروسیسنگ کے متعدد مراحل سے گزرتے ہیں جن میں اکثر صنعتی طریقوں کا اس...