Tuesday, October 7

Tag: پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم

پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم

اسلام آباد 07 اپریل 2025(کامران راجہ): پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم۔ وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے آج او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے حوالے سے بریفنگ دی۔ یہ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار، اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر، خصوصاً تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر، ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورم میں حالیہ پالیسی اصلاحات، معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی، اور ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، چین، امریکہ، کینیڈا، ایران، ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان، قازقس...