وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات
وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات
چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بری افواج کے کمانڈر، جنرل لی چیاؤ منگ (General Li Qiaoming) نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے پاکستان آمد پر جنرل لی کا خیرمقدم کیا ۔
جنرل لی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور دونوں ممالک قابل اعتماد دوست ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے جو دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔
وزیراعظم نے عسکری سطح پر تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔
جنرل لی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ک...