Monday, March 31

Tag: قائمہ کمیٹی اجلاس،آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے کی کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں

قائمہ کمیٹی اجلاس،آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے کی کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں
Latest, پاکستان ٹائمز

قائمہ کمیٹی اجلاس،آمدن میں اضافے کیلئے ریلوے کی کمرشل پراپرٹی کو لیز پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں

بتاریخ 03 جنوری 2025 (کامران راجہ): چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے رائے حسن نواز خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز اہم اجلاس یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ادارہ کی کارکردگی،آپریشنل معاملات ودیگر شعبوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے ممبران ابراراحمد،وسیم قادر،ذوالفقار ستار بچانی،رمیش لال،محمد الیاس چوہدری،سید احمد علی شاہ،محمد جمال احسن خان،شفقت عباس،احمد سلیم صدیقی،چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ،سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ اور آئی جی ریلوے راؤ سردار علی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین لائن،شالیمار اور قراقرم ایکسپریس میں ماڈرن ڈائننگ کارز، واٹرڈسپنسرز...