فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی
اسلام آباد,16نومبر2024: فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ کی اختتامی تقریب آج بروز اتوار لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں تمام صوبوں کے بہترین ہنر مندوں، اعلیٰ پویلین کا ایوارڈ اور دیگر شیلڈ تقسیم کی جائینگی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات، ثقافت و قومی ورثہ عطاء اللہ تارڑ مہمان خصوصی ہونگے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا پویلین میں یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا(Dr Riina Kionka)اوربرطانوی ہائی کمشنر جینی میریٹ(JaneMarriot)نے دورہ کیا۔
جنہیں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے یادگار کے طور پر شال پہنائی گئی۔ دورے کے دوران انہوں نے خیبرپختونخوا کے ہنر مندوں کے کام کو سراہا اورخیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
لوک میلہ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے میلے میں خیبرپختونخوا پویلین سجایا گیا ...