فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن معروف مصنفہ و شاعرہ غزالہ حبیب اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال کے اعزاز میں این پی سی میں ایک پر وقار تقریب کاانعقاد
اسلام آباد 22 اگست 2025 (کامران راجہ):اسلام آباد نیشنل پریس کلب اور اورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن امریکہ کے کشمیر چیپٹر کے ڈائریکٹر شفیق بٹ کی میزبانی میں فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن معروف مصنفہ و شاعرہ غزالہ حبیب اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال کے اعزاز میں این پی سی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، او پی جی ایف کشمیر چیپٹرکے ڈائریکٹر شفیق احمد بٹ، ممتاز حریت رہنماء عبدالحمید لون، مرزا آصف جرال، محمد شفیع ڈار ،معروف سینئر صحافی و اینکر مظہر برلاس، میاں اختر حسین،بلال ڈار، این پی سی کےممبر گورننگ باڈی تنویر شہزاد، جعفر علی بلتی،نائیلہ کیانی،ریحان حسین،سردار ماجد، نسیم انجم، محمد شفیع ڈار،عمر بٹ،ڈاکٹر لیاقت حسین خان،سردار ذوالفقار خان، سردار شوکت محمود ،عبداللہ شاہد خان، ...