عربین سی میں پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جے ایم آئی سی سی اور نارکوٹکس کنٹرول وِنگ سندھ کا مشترکہ میری ٹائم اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
کراچی، پاکستان 14 جولائی2025 (کامران راجہ): پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر اور محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول (نارکوٹکس کنٹرول وِنگ، سندھ) نے ایک اہم مشترکہ میری ٹائم اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن عربین سی میں کامیابی سے مکمل کیا۔
نگرانی اور مربوط میری ٹائم گشت کے دوران ایک غیر ریاستی کشتی کو روکا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی، جس میں 500 کلوگرام سے زائد چرس اور کرسٹل آئس (میٹھ ایمفیٹامین) برآمد ہوئی۔ ایک اور کارروائی کے دوران ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی شراب بھی برآمد کی گئی جو کہ غیر قانونی ترسیل کے لیے چھپائی گئی تھی۔
اس کامیاب آپریشن کا سہرا بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ، حقیقی وقت میں کوآرڈینیشن اور اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کو جاتا ہے۔ برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد ...