Wednesday, December 25

Tag: سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللّٰہ کا پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات کو فروغ دینے والے میڈیا ارکان کو خراج تحسین

سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللّٰہ کا پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات کو فروغ دینے والے میڈیا ارکان کو خراج تحسین
Latest, پاکستان ٹائمز

سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللّٰہ کا پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات کو فروغ دینے والے میڈیا ارکان کو خراج تحسین

اسلام آباد , 5 دسمبر 2024: اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قائم ایتھوپیا کے سفارت خانے نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللّٰہ کی جانب سے ان میڈیا اراکین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا جو ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں۔ اس تقریب میں ایتھوپیا کے حقیقی تشخص، معاشی مواقع، ثقافتی ورثے اور سیاحت کی منفرد پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں اور میڈیا اراکین کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے غیر معمولی اور مکمل اختیارات کے حامل سفیر ڈاکٹر جمال بیکر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "آج پاکستان میں میرے زند...