Wednesday, April 1

Tag: زونگ کے تحت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اعادہ

زونگ کے تحت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اعادہ
Latest, پاکستان ٹائمز

زونگ کے تحت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز، ماحولیاتی بہتری کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد، 26 مارچ 2026(کامران راجہ):پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی اور پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے اشتراک سے اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پالیسی سازوں، ماہرین ماحولیات، طلبہ و طالبات، میڈیا نمائندگان اور زونگ کی قیادت نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یہ اقدام زونگ کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت ٹیکنالوجی میں جدت کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ادارہ مضبوط شراکت داری کے ذریعے ایسے پائیدار اقدامات کو فروغ دے رہا ہے جو پاکستان کے طویل المدتی ماحولیاتی توازن اور موسمیاتی استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شجرکاری مہم کے تحت شکرپڑیاں کے ان علاقوں میں مقامی موسمی حال...