Tuesday, March 25

Tag: تعلیم، طب، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کا اعتراف

تعلیم، طب، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کا اعتراف
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

تعلیم، طب، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کا اعتراف

نیو یارک ، 20 مارچ2025 (کامران راجہ): پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیویارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ 2025 کو " پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے" جبکہ 19 مارچ 2025 کو " پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے" کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جن میں پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو ، جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی سینیٹ میں پیش کیا گیا ، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس قرارداد میں پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کو تسلیم کیا گیا۔ قرارداد میں تعلیم، طب، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار...