بلوچستان پویلین میں صوبے کی بھرپور ثقافت کی نمائش “لوک میلہ” لوک ورثہ نے تمام صوبوں کو اپنی مقامی لوک ثقافت کی تشہیر کے لیے وسیع جگہ مختص کی ہے
لوک میلہ: بلوچستان پویلین میں صوبے کی بھرپور ثقافت کی نمائش
"لوک میلہ" لوک ورثہ نے تمام صوبوں کو اپنی مقامی لوک ثقافت کی تشہیر کے لیے وسیع جگہ مختص کی ہے۔
بلوچستان کے محکمہ ثقافت کی جانب سے قائم کیا گیا بلوچستان پویلین بلوچی ثقافت، فنون، دستکاری، لوک موسیقی، رسومات، روایات، کھانوں اور لوک تفریح کی فراوانی کے ساتھ زائرین کی توجہ حاصل کرتا ہے۔بلوچستان پویلین میلے کے گراؤنڈکے مرکز میں واقع ہے۔ جب کوئی بلوچی پویلین میں داخل ہوتا ہے خوبصورتی سے بنائے گئے دروازوں سے جو عام بلوچی ثقافت اور فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہےتو محسوس ہوتا ہے کہ وہ بلوچستان میں ہے۔
بلوچی دستے میں دستکار شامل ہیں، ماہرکاریگر سکینہ بی بی نائید کاسی اور آرزی خان ہیں، فضل کاکڑ بلوچی کشیدہ کاری میں، روزی خان بلوچی جوتوں میں اور آرزی خان لکڑی کے کام اور موسیقی کے آلات بنانے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ان میں کڑھائی کی خاتون کاریگر 56...