Monday, December 23

Tag: اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر
Latest, Opinion

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

حالیہ دور میں بر اعظم افریقہ کی سیاست کی تبدیلیوں اور اتار چھڑ چائو کو سمجھنے کے لیے ادیس ابابا کے امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل عزم کو جاننا ضروری ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت کا مشرقی افریقہ میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے عزم نے ادیس ابابہ میں سرکردہ ریاستی حکام کو مختلف امن سازی کے مشنز اور تنازعات کے حل کے لیے حمایت میں اہم کردار ادا کرنے پر آمادہ کیا ہے۔اس حمایت کی بنیادی توجہ مقامی اور بین الاقوامی کوششوں کے درمیان ہارن آف افریقہ میں تشدد پسند نان اسٹیٹ ایکٹرز کے مسائلے کو حل کرنے پر مرکوز رہی ہے ۔ صومالیہ میں الشباب سمیت دیگر غیر ریاستی ایکٹرز اور خفیہ دہشت گرد اداروں کی موجودگی ہارن آف افریقہ کے لیے بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیےجن کی امن افواج طویل عرصے سے علاقہ میں موجود ہیں۔ الشباب گروہ کی وسیع دہشت گردی کی سرگرمیوں کو بین الاقوامی سطح پر مشرقی افریقہ کے خطے کی سلامتی...