ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی پولیس جوانوں کے ساتھ افطار۔
اسلام آباد11 مارچ 2025(کامران راجہ): ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی پولیس جوانوں کے ساتھ افطار۔ ایس ایس پی محمد سرفراز ورک نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں پولیس فورس کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے افطار جوانوں کے ساتھ کیا
افطار کے موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے پولیس اہلکاروں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیس فورس عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک صبر، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ اور پولیس اہلکاروں کی قربانیاں کسی سے کم نہیں جو دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
افطار کے موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں اور عوام کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔
پولی...