او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سمیت مقررین کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
اقوام متحدہ، 5 فروری 2025(کامران راجہ): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور نیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام "کشمیری عوام کے لیے حق خودارادیت کے وعدے کو زندہ رکھنا" کے عنوان سے کشمیر یکجہتی دن کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مقررین نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ مقررین نے اس دیرینہ تنازعے کے حل پر زور دیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔
یہ تقریب نیویارک میں واقع سفارت خانے کی عمارت میں منعقد ہوئی، جس میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے ارکان، طلبہ، ماہرین تعلیم، صحافی، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم آزاد جموں و کشمیر ظفر اقب...