اوساکا، کانسائی میں ورلڈ ایکسپو 13 اپریل سے شروع ہو گی
اسلام آباد26 فرورئ 2025 (کامران راجہ):ورلڈ ایکسپو جاپان کے شہر اوساکا، کانسائی میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گی۔بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کے ذریعے منظم اور منظور شدہ ورلڈ ایکسپو 184 دنوں تک جاری رہے گی اس ورلڈ ایکسپو کا تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“ہے، ورلڈ ایکسپو میں دنیا بھر سے تقریباً 28 ملین افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے مطابق ورلڈ ایکسپو میں پاکستان اپناا سٹال لگائے گا۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی سے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان (کوئٹہ)سید ندیم عالم شاہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 بارے گفتگو کی گئی۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے ثقافتی اور عوامی روابط پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو اپریل تا اکتوبر 2025 اوساک...