اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید
اوزون کے عالمی دن کے موقعہ پرموسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں اجلاس منعقد ھوا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم نے کی۔ انھوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے مذید کہا کی مونٹریال پروٹوکول عالمی ماحولیاتی ایکشن کے حوالے سے اھم ھے۔ موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
رومینہ خورشید نے کہا کہ پاکستان اوزون کی تہہ کو ختم کرنے والے مادوں پر قابو پانے کے لیئے اور کیگالی ترمیم کے تحت متوقہ ہائیڈرو فلورو کاربن میں بتدریج کمی کے لئیے کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مونٹریال پروٹوکول کے تحت پاکستان کولنگ ایکشن پلان کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔
وزیر اعظم کے موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید...