افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی
بتاریخ 8/ Nov /2024 افضل ہیلتھ کلب گجرات میں تیسری پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی
تیسری پنجاب انٹر کلبز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے بعد گجرات میں منعقد ہوئی کیونکہ ماضی میں ہونے والی تمام چیمپئن شپس صرف ڈویژن لیول تک ہی ہوئی تھیں جبکہ یہ چیمپئن شپ تاریخی طور پر گجرات میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئی ہے۔
اس میں پنجاب کی 9 ڈسٹرکٹس کی نماندہ کلبز نے شرکت کی۔ اسمیں لالہ موسیٰ سے کلب کی شرکت پھلتی پھولتی ویٹ لفٹنگ کا ثبوت ہے۔مقابلوں کا انعقاد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے قوانین کے مطابق دس باڈی ویٹ کیٹیگریز میں ہوا جسمیں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
65 پوائنٹس کے ساتھ افضل ہیلتھ کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 64 پوائینٹس کے ساتھ پرفیکٹ جم گوجرانولہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی. جبکہ لائنز ہارٹ ویٹ لفٹنگ لاہور اور کومٹ ویٹ لفٹنگ کلب سیالکوٹ نے 27 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ تیسری...