پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں ممالک امت مسلمہ کے اتحاد اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن اسلام آباد 23 ستمبرکے موقع پر سعودی سفارتخانے کے استقبالیہ سے خطاب. صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ معیشت، تجارت، دفاع، ثقافت، تعلیم اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنی قوموں کی ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد سمیت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر مقامی ہوٹل میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم، پنجاب، خیر پختونخوا اور سندھ کے گورنرز اور وزیر اعلی پنجاب کے علاوہ وفاقی وزراء، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، غیر ملکی سفارتکاروں، سعو...