پاکستان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی گونج دہلی میں بھی سنائی دینی چاہیے۔ ٹینگودو سے ہوتا ہے (تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے)۔ مسعود خان
پاکستان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی گونج دہلی میں بھی سنائی دینی چاہیے۔ ٹینگودو سے ہوتا ہے (تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے)۔ مسعود خان
مسعود خان کی نوجوانوں کو کشمیر انفارمیشن ایکوسسٹم بنانے کی تلقین۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کے رکھوالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کی وجہ کشمیریوں کے لئے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ہمدردی کا خوف تھا۔
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ، سٹی ہالز اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم سمیت تمام دستیاب فورمز پر اجاگر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسعود خان نے نوجوانوں کو کشمیر ’انفارمیشن ایکو سسٹم‘ قائم کرنے کی ترغیب دی۔
آج موجودہ ڈیجیٹل ایکوسسٹم مخالف قوتوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے لیے اتنا زیادہ موافق نہیں ہے۔ حق خود ارادیت کو بھرپور طریقے سے اجا...