ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی
لاہور(کامران راجہ): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 سمگلرز گرفتار کرلیے۔ گرفتار سمگلرز نے چار افراد کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجوانے کیلئے 88 لاکھ روپے لیے۔
دوافراد حماد اور خاور کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ سمگلرز کیخلاف کارروائیاں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خاں ورک کی نگرانی میں کی گئیں۔ سمگلرز کی گرفتار یوں کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میاں محمد صابر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ اے ایچ ٹی سی لاہور کی ٹیم نے سمگلر نواز سانسی کو فاروق آباد سے گرفتار کیا گیا۔
اشتہاری سمگلر نوید شاہ کو ننکانہ صاحب سے پکڑ ا گیا۔ سمگلرز سے تفتیش جاری، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انسانی سمگلر اپنی لالچ کیلئے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ می...