لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی گئیں۔
نو مئی 2024 کو صبح 5 بجکر 25منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج کے ایک حصے میں آگ لگی، جس سے فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا۔ تاہم اللہ کے فضل و کرم سے تمام عملے اور مسافروں کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فوری طور پر نظام کی بحالی کے لیے کوششیں شروع کیں۔ حج پروازوں کی فوری روانگی کے لیے امیگریشن عملے نے تین پروازوں کی مینوول امیگریشن کی اور ساتھ ساتھ پانچ بین الاقوامی آرائیوں فلائیٹس کو بھی ہینڈل کیا گیا اور ہموار فلائیٹ آپریشنز کو یقینی بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں، اور انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو بحال کرنے کی ہنگامی کوششیں شروع کردی گئیں۔ وزیر ہوا بازی نے بحالی کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ذاتی طور پر ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور سسٹم کی بح...