حکومت کا عمران خان کی جیل کی حالت اور صحت سے متعلق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کو ’’گمراہ کن‘‘ قرار دے کر مسترد
اسلام آباد، 30 اگست 2026 (غفران): حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کو ’’گمراہ کن‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ ان دعوؤں کی تائید نہیں کرتا کہ عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا یا انہیں طبی سہولیات سے محروم کیا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں عمران خان کو تعزیری طور پر قیدِ تنہائی میں رکھنے، بدسلوکی اور بنیادی سہولیات سے محرومی کے الزامات کو ’’جھوٹا پروپیگنڈا‘‘ قرار دیا گیا۔ وزارت کے مطابق عمران خان مجاز عدالتوں سے سزا پانے کے بعد اپنی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق سابق وزیراعظم کو ملاقاتوں، ٹیلی فون کالز، مطالعے کے مواد، ٹیلی وژن، گھر کے پکے کھانے اور ورزش کے آلات تک رسائی حاصل ہے۔ انہیں سا...
