Tuesday, October 7

Pakistan Urges Decisive International Action to Avert Humanitarian Collapse in Haiti

*پریس ریلیز* *سلامتی کونسل میں پاکستان کا ہیٹی (Haiti) میں حکمرانی اور سلامتی کے بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ* نیویارک، 28 اگست 2025: ہیٹی میں انسانی بحران کے انتہائی سنگین سطح تک پہنچنے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فیصلہ کن اقدامات کرے تاکہ وہاں کی صورتحال مکمل انہدام سے بچائی جا سکے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہیٹی کی صورتحال پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، سفیر عاصم افتخار احمد نے اس ملک کے حالات کو "حکمرانی کے انہدام (Governance Collapse)، بے قابو گینگ تشدد اور بڑے پیمانے پر انسانی ہنگامی صورتحال کے ملاپ" سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اب مزید ہیٹی کے عوام کی تکالیف سے نظریں نہیں چرا سکتی جہاں افراتفری کا راج ہے اور "بچے اس بحران کا سب سے بڑا شکار ہیں۔" سفیر نے خبردار کیا کہ خاموشی اور بے حسی لاکھوں ہیٹی شہریوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دے گی اور دنیا کو یہ پیغام دے گی کہ سلامتی کونسل اپنے چارٹر کی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا: "ہیٹی کے عوام امن اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق دار ہیں — خوف سے آزاد، محرومی سے آزاد۔" ہیٹی کے بحران کو بگڑتے ہوئے انسانی اور سلامتی کے المیے سے تعبیر کرتے ہوئے، سفیر عاصم نے نشاندہی کی کہ 13 لاکھ افراد بے گھر ہیں، 60 لاکھ سے زائد فوری امداد کے محتاج ہیں، 28 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جن میں سے 10 لاکھ ہنگامی سطح پر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں، بے قابو تشدد اور فنڈز کی کمی اس افراتفری کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ صرف انسانی امداد کافی نہیں، بلکہ ہیٹی کی قیادت کو اختلافات سے بالاتر ہو کر عبوری صدارتی کونسل کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے حالیہ مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا مگر خبردار کیا کہ یہ نازک کامیابیاں اتحاد اور عزم کے بغیر بکھر سکتی ہیں۔ انہوں نے مسلح گینگز (Armed gangs) کے خاتمے اور حکمرانی کے اداروں کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کینیا کی قیادت میں قائم کثیر القومی سلامتی معاون مشن کی بہادری کو سراہا اور سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اس کی بھرپور معاونت کرے۔ انہوں نے کہا: "پائیدار امن ہیٹی کی قیادت میں اور بین الاقوامی برادری کی مسلسل حمایت سے ہی ممکن ہے۔" انہوں نے جمہوریہ ڈومینیکن، بارباڈوس اور کیری کوم (CARICOM) کے رکن ممالک سمیت خطے کے شراکت داروں کی شمولیت کا خیر مقدم کیا جو ہیٹی کی بحالی میں معاون ہیں۔ انہوں نے ہیٹی کے استحکام کے لیے بی این یو ایچ (BINUH) کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔ سفیر عاصم نے زور دیا کہ ہیٹی کی پیش رفت کو ٹھوس اور مربوط بین الاقوامی اقدامات کے ذریعے محفوظ بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے ہیٹی کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے لیے ایک مستحکم و خوشحال مستقبل کی خاطر مسلسل حمایت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا: "انہیں تشدد اور مایوسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ یہ بین الاقوامی برادری کے عزم کا امتحان ہے۔ اجتماعی، بروقت اور جرات مندانہ اقدام ناگزیر ہے۔" The Pakistan TimesUnited Nations, August 28, 2025(Ghufran Majeed): With Haiti’s humanitarian crisis deepening to perilous levels, Pakistan has called on the UN Security Council to act urgently and decisively to prevent the country from descending into complete collapse.

In a national statement delivered during the Council’s briefing on Haiti, Ambassador Asim Iftikhar Ahmad, Pakistan’s Permanent Representative to the UN, described the situation as “a convergence of governance collapse, rampant gang violence, and a humanitarian emergency of immense proportions.”

He stressed that the international community could no longer turn a blind eye to the suffering of the Haitian people, particularly children, who bear the heaviest burden of the crisis. “Silence and indifference would condemn millions of Haitians to despair and signal to the world that the Security Council had failed in the fulfillment of its Charter responsibility,” the Ambassador warned.

Ambassador Asim highlighted alarming figures: 1.3 million displaced persons, over 6 million people in urgent need of assistance, and 2.85 million facing acute food insecurity, with 1 million at emergency levels. He pointed to blocked humanitarian aid, unchecked violence, and severe underfunding as key factors fueling the worsening chaos.

While emphasizing the importance of humanitarian assistance, he underlined that aid alone was insufficient. He urged Haiti’s leadership to rise above internal divisions and strengthen the Transitional Presidential Council, cautioning that fragile gains could unravel without unity and commitment.

Calling for the dismantling of armed gangs and the restoration of governance institutions, Ambassador Asim commended the Kenyan-led Multinational Security Support Mission for its resilience under challenging conditions and urged the Security Council to provide robust backing. “Lasting peace must be Haitian-led, and supported by sustained international backing,” he stressed.

The Ambassador welcomed the engagement of regional partners, including the Dominican Republic, Barbados, and CARICOM members, in supporting Haiti’s recovery, and reaffirmed the vital role of BINUH in stabilization efforts.

Reiterating Pakistan’s solidarity with the Haitian people, Ambassador Asim underscored the need for “concrete and coordinated international action” to safeguard Haiti’s fragile progress. “They cannot be left to violence and despair. This is a test of the international community’s resolve. Collective, timely, and bold action is indispensable,” he concluded.