زلمی گرلز کرکٹ کیمپ اور ٹرائلز کا دوسرا روز
زلمی ویمن کرکٹ لیگ کے لیے ہونیوالے ٹرائلز کے دوسرے روز بھی خواتین کرکٹرز کی بڑھ چڑھ کر شرکت. وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیرمین رانا مشہور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت ، پاکستان کے نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں،نوجوانوں کو ہر فیلڈ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں
زلمی ویمن کرکٹ لیگ کے ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے راولپنڈی کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں دوسرے روز بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹرائلز زلمی فاونڈیشن ، دختر پاکستان اور نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کے اشتراک سے منعقد کیے جارہے ہیں ۔جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد سے مخلتف کالج اور یونیورسٹیز کی طالبات شریک ہوئی۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیرمین رانا مشہور نے ٹرائلز کے دوسرے روز مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں،نوجوانوں ک...









