وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا نجی شعبے کے کردار اور فی اور مہارت پر مبنی تعلیم و تربیت کے فروغ پر زور، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کا عزم
اسلام آباد، 5 مارچ 2025 (کامران راجہ): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کا دار و مدار نجی شعبے کی قیادت میں اقتصادی بہتری اور ملک گیر سطح پر مہارتوں کے فروغ پر ہے۔ سی او ٹی ایچ ایم گلوبل کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو جدید عالمی معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا اور نجی شعبے کو سرمایہ کاری، کاروباری وسعت اور اقتصادی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک نجی شعبے کی مکمل شمولیت اور ہنر مند افرادی قوت کے بغیر پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز ایک نئے طرزِ فکر کے متقاضی ہیں، جہاں حکومت کاروبار دوست ماحول فراہم کرے، سرمایہ کاری کو فروغ دے اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے ما...









