ایتھوپین سفارتخانہ 15 اپریل کو اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے بزنس فورم کا انعقاد کرے گا
اسلام آباد 07اپریل2025 (کامران راجہ): اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 15 اپریل 2025 کو آئی سی سی آئی میں ایک بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سنگل کنٹری نمائش کے لیے متحرک کیا جا سکے، جس کا انعقاد وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ذریعے اس سال ایتھوپیا میں مئی کے مہینے میں کیا جا رہا ہے۔
پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ اور ICCI کے صدر ناصر قریشی کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔
دونوں اطراف نے ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد چیمبر میں 15 اپریل 2025 کو کامیاب بزنس فورم کے انعقاد کے لیے مختلف معاملات پر بھی تبادلہ خیال ...









