Wednesday, December 10

پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر برائے ریلوے، محمد حنیف عباسی، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے او پی ڈی بلاک کے تعمیری کام کا افتتاح کر رہے ہیں
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر برائے ریلوے، محمد حنیف عباسی، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے او پی ڈی بلاک کے تعمیری کام کا افتتاح کر رہے ہیں

راولپنڈی 22-04-2025 (کامران راجہ):وفاقی وزیر برائے ریلوے، حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) کے نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کیا۔ آر آئی سی 13 سال پہلے قائم کیا گیا تھا، اور یہاں سے ہزاروں افراد صحت کی سہولتیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو رہا ہے اور وزیر اعظم کی دن رات کی محنت نے اس کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ملک کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس بلاک کی تکمیل کا مقصد عوام کو بہترین صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے صادق فاؤنڈیشن کا بھی شکریہ ادا کیا، جو ویٹنگ ایریا کے قیام میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ دینے کا فیصلہ ...
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں کار سیمولیٹر کی طرز پر کمرشل و ہیوی ڈرائیورز کیلیے جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر متعارف
Latest, پاکستان ٹائمز

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں کار سیمولیٹر کی طرز پر کمرشل و ہیوی ڈرائیورز کیلیے جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر متعارف

راولپنڈی 16 اپریل 2025 (کامران راجہ): سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں کار سیمولیٹر کی طرز پر کمرشل و ہیوی ڈرائیورز کیلیے جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر متعارف۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی خصوصی دلچسپی پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں کار سیمولیٹر کی طرز پر ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیورز کی تربیت کے لیے جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر متعارف کروا دیا گیا جس کا مقصد تربیت حاصل کرنے والے کمرشل اور ہیوی ڈرائیورز کو بہترین اور آسان ڈرائیونگ تربیت فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کو یقینی بنانا ہے ،کمرشل و ہیوی ڈرائیونگ سیمولیٹر کے ذریعے ڈرائیونگ سیکھنے والے بغیر کسی خطرے کے مختلف حالات میں گاڑی چلانے کی پریکٹس کر سکیں گے، اس جدید سیمولیٹر سے نہ صرف ٹریفک قوانین کی آگاہی دی جائے گی بلکہ مشکل اور ہنگامی حالات میں درست ردعمل کی تربیت بھی دی جائے گی، اس موقع پر چیف ٹریفک آفی...
پی ٹی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2025 کامیابی سے اختتام پذیر
Latest, پاکستان ٹائمز

پی ٹی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2025 کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد 12 اپریل 2025(کامران راجہ): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ (PCL) 2025 کا کامیابی سے 11 اور 12 اپریل کو انعقاد ہوا۔ اس دو روزہ ٹورنامنٹ میں دس ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے حصہ لیا، جس کا مقصد ادارے کے عملے کے مابین ٹیم ورک، کھیل کے جذبے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کی خاص بات چیئرمین الیون اور ممبرز الیون کے مابین نمائشی میچ تھا، جس کی بدولت تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔ پی سی ایل 2025 پی ٹی اے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک خوشحال، متحرک اور باہمی تعاون پر مبنی صحت مند ماحول کی فضا قائم کی جائے تاکہ عملے کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔...
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ بخریت اختتام پذیر
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ بخریت اختتام پذیر

راولپنڈی پی ایس ایل سیزن10(کامران راجہ): راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ بخریت اختتام پذیر. راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سکیورٹی و ٹریفک انتطامات کیے گئے تھے سی پی او سید خالد ہمدانی خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کرتے رہے. ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سیکورٹی ،ڈویثرنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے تھے. تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کرتے رہے سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے. پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے...
نیول چیف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

نیول چیف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد، 11 اپریل 25 (کامران راجہ) : پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ کانفرنس کے دوران شرکاء نےخطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں, پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور آئندہ لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز کے حصول میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائ...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 08 اپریل 2025 (کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پر سفر کررہے مسافر عرفان الحق کے سامان میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر کے سامان کی تفصیلی تلاشی پر 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کنیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے( مجموعی طور پر 2 کروڑ ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو) برآمد کرکے بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسیز کے ساتھ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔  ...
بی اے ناصر نیشنل ہائی وے پولیس کے چوبیسویں (24 ویں) انسپکٹر جنرل ہیں۔
Latest, پاکستان ٹائمز

بی اے ناصر نیشنل ہائی وے پولیس کے چوبیسویں (24 ویں) انسپکٹر جنرل ہیں۔

اسلام آباد 09 اپریل 2025 (کامران راجہ):بی اے ناصر ( پی ایس پی ) نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 22 کے پولیس افسر بی اے ناصر نے بطور انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا ۔ بی اے ناصر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے چوبیسویں (24) انسپکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل آپ وزارت مواصلات میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ بی اے ناصر پولیس کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر کام کیا جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت ریلوے، سی سی پی او لاہور ، ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک اینڈ پریکیورمنٹپنجاب، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب پولیس، ...
بلوچستان قدرتی وسائل، خاص طور پر معدنیات کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

بلوچستان قدرتی وسائل، خاص طور پر معدنیات کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے

اسلام آباد08 اپریل 2025 (کامران راجہ): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل، خاص طور پر معدنیات کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ منرلز سمٹ کے موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ صوبائی حکومت نے ون ونڈو سسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو اجازت ناموں اور دیگر معاملات میں سہولت ملے اور انہیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف صوبے کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی پالیسی یہ ...
آذربائیجان کے وزیرِ معیشت کا اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ
Latest, پاکستان ٹائمز

آذربائیجان کے وزیرِ معیشت کا اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ

اسلام آباد 08اپریل2025 (کامران راجہ):آذربائیجان کے وزیرِ معیشت جناب میکائل جباروف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے 8 اپریل 2025 کو پاکستان کا دورہ کیا، جس کا مقصد دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا تھا۔ اس دوران وفد نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا خصوصی دورہ کیا، جہاں کونسل کے اعلیٰ حکام نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور مختلف کلیدی شعبوں میں مواقع پر جامع بریفنگ دی۔ آذربائیجان کے وفد نے پاکستان میں علاقائی روابط اور اسٹرٹیجک نوعیت کی موٹر ویز سمیت دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں، تیل و گیس کی تلاش اور پائپ لائن کے منصوبوں، خصوصی اقتصادی زونز، معدنیات کی ترقی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور آئی ٹی و ڈیجیٹل جدت جیسے اہم شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہ دورہ شراکت داری اور باہمی ترقی کے جذبے کی علامت ہے اور توقع کی...
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے آرمی چیف کا خطاب
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے آرمی چیف کا خطاب

اسلام آباد 08 اپریل 2025(کامران راجہ):پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے آرمی چیف کا خطاب. مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئر ، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں - اس وقت بلوچستان کے 27 پاکستانی طلباء زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد معدنی شعبے کے لیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے ط...