کومل عزیز خان کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان
کراچی، 24 اکتوبر 2026 (نوشین): پاکستانی اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری کو مستقل طور پر خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اپنی ذاتی ترقی، کاروباری سرگرمیوں اور مالی خودمختاری پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں اداکارہ نے وضاحت کی کہ انہوں نے زندگی میں ایک مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کاروبار، معاشی خودانحصاری، خود کو بہتر بنانے اور اپنی ذات سے محبت کے سفر کو ترجیح حاصل ہے۔ کومل عزیز خان نے انکشاف کیا کہ وہ تقریباً پانچ سال قبل ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرنے میں تاخیر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی غیرضروری توجہ سے دور رہتے ہوئے اپنی زندگی کے اس باب کو خاموشی سے بند کرنا اور اپنی نئی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی تھیں۔ اداکارہ آخری مرتبہ 2021 کے ڈرامہ سیریل ’’مہلت‘‘ میں ٹیلی ویژن...









