Thursday, December 19

چودہ اگست ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی 

سینٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ پریس ریلیز 14 اگست ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ ملک کی 77یوم آزادی منانا بہت خوشی اور فخر کی بات ہے۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کے لیے خطرناک ہے۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی پاکستان سویٹ ہوم کے قیام سے محترمہ بی بی شہید کا خواب پورا ہوا۔۔۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اسلام آباد14:اگست 2024 پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں کے بعد آزاد کرایا۔ اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہارسید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد اپنے پیارے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا ہے، تحریک آزادی پاکستان کے دوران لاکھوں افراد شہید ہوئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے میں زمرد خان کو پاکستان کے لاکھوں یتیم بچوں کے لیے سویٹ ہوم کے اقدام کو سراہتا ہوں۔ 14سال قبل بطور وزیراعظم پاکستان میں نے چند بچے زمرد خان کے حوالے کیئے تھے آج ہمارے پاس ہزاروں بچے ہو چکے ہیں۔ ان بچوں کے لیے محفوظ،پیارا او ر شاندار ماحول کا قیام قابل تعریف ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت اور ضرورت کو پورا کرنا ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے۔یہ بچے آج ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ بن چکے ہیں۔ یہ بچے ڈاکٹر، انجینئر، استاد و دیگر بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محترمہ بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ وہ علاقے جہاں تعلیم اور روز گار کے مواقع نہ ہو وہاں دہشت گردی و دیگر جرائم عام ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی تھی ایسے علاقوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو بھی ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا۔ میں انہیں بطور وزیراعظم پاکستان انہیں امن کا ایوارڈ دیا اور اس کے تین سال بعد ان کو دنیا بھر میں امن کے ایوارڈ کے لیے تسلیم کیا۔ انہیں نوبل ایوارڈ دیا گیا۔ اس وقت میرا بیٹا افغانستان میں تھا مگر میں نے ملالہ یوسف کا ساتھ دیا تھا۔سوات میں ملٹری آپریشن کے دوران25لاکھ افراد نے نقل مکانی کی تھی۔ اُن کے علاقوں میں واپس ہم نے آباد کروایا۔ سو یت یونین اور افغانستان جنگ میں 35لاکھ لوگ آگئے۔ ہم نے انہیں زندگی کے ہر شعبے میں شامل کیا۔ میں نے دنیا سے بات کی کہ ان مہاجرین کی بحالی کے لیے پاکستان کا ساتھ دیں۔ اس پر اب کام ہو رہا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے وہ کام کیئے جو دنیا نے نہیں کیئے۔ دہشت گردی کی جنگ میں ہم نے بے شمار جانی و مالی قربانیاں دیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حالیہ لہر کو ختم ہونا چاہیئے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لیئے خطر ناک ہے۔ افغانستان ہمارا جڑواں بھائی ہے اُن کی ثقافت، تہذیب، روایات اور بارڈر ہمارے جیسے ہیں۔ افغانستان کو ایک آزاد، خود مختار اور خوشحال ملک ہونا چاہیے جتنا ہم نے ان کے لیے کام کیا ہے۔ ہم مزید اُن کے لیئے کام کرنا چاہتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کا پودا جو 14برس قبل لگایا گیا تھا آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔ پاکستان سویت ہوم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کرنا قابل تحسین ہے اور زمرد خان پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بن گئے ہیں۔ آج یہاں پاکستان کا سب سے لمبا جھنڈا لہرایا گیا ہے جو بہت خوشی کی بات ہے۔ پاکستان کی ایک بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں۔ آج ہم ان بچوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب ان کے اپنے ہیں اور یہ سب ہمارے اپنے بچے ہیں۔میں زمرد خان سمیت تمام ڈونرز کا انتہائی مشکو ر ہوں جو اس عظیم کام میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔زمرد خان اور پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں اور غیر متزلزل لگن کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ٭٭٭ The pakistan Times چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ ملک کی 78یوم آزادی منانا بہت خوشی اور فخر کی بات ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کے لیے خطرناک ہے۔   پاکستان سویٹ ہوم کے قیام سے محترمہ  بی بی شہید کا خواب پورا ہوا ۔

پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں کے بعد آزاد کرایا۔ اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہارسید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد اپنے پیارے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا ہے، تحریک آزادی پاکستان کے دوران لاکھوں افراد شہید ہوئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے  میں زمرد خان کو پاکستان کے لاکھوں یتیم بچوں کے لیے سویٹ ہوم کے اقدام کو سراہتا ہوں۔ 14سال قبل بطور وزیراعظم پاکستان میں نے چند بچے زمرد خان کے حوالے کیئے تھے آج  ہمارے پاس ہزاروں بچے ہو چکے ہیں۔ ان بچوں کے لیے محفوظ،پیارا او ر شاندار ماحول کا قیام قابل تعریف ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت اور ضرورت کو پورا کرنا ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے۔یہ بچے آج ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ بن چکے ہیں۔ یہ بچے ڈاکٹر، انجینئر، استاد و دیگر بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محترمہ بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ وہ علاقے جہاں تعلیم اور روز گار کے مواقع نہ ہو وہاں دہشت گردی و دیگر جرائم عام ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی تھی ایسے علاقوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو بھی ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا۔ میں انہیں بطور وزیراعظم پاکستان انہیں امن کا ایوارڈ دیا اور اس کے تین سال بعد ان کو دنیا بھر میں امن کے ایوارڈ کے لیے تسلیم کیا۔ انہیں نوبل ایوارڈ دیا گیا۔ اس وقت میرا بیٹا افغانستان میں تھا مگر میں نے ملالہ یوسف کا ساتھ دیا تھا۔سوات میں ملٹری آپریشن کے دوران25لاکھ افراد نے نقل مکانی کی تھی۔ اُن کے علاقوں میں واپس ہم نے آباد کروایا۔ سو یت یونین اور افغانستان جنگ میں 35لاکھ لوگ آگئے۔ ہم نے انہیں زندگی کے ہر شعبے میں شامل کیا۔ میں نے دنیا سے بات کی کہ ان مہاجرین کی بحالی کے لیے پاکستان کا ساتھ دیں۔ اس پر اب کام ہو رہا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے وہ کام کیئے جو دنیا نے نہیں کیئے۔ دہشت گردی کی جنگ میں ہم نے بے شمار جانی و مالی قربانیاں دیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حالیہ لہر کو ختم ہونا چاہیئے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لیئے خطر ناک ہے۔ افغانستان ہمارا جڑواں بھائی ہے اُن کی ثقافت، تہذیب، روایات اور بارڈر ہمارے جیسے ہیں۔ افغانستان کو ایک آزاد، خود مختار اور خوشحال ملک ہونا چاہیے جتنا ہم نے ان کے لیے کام کیا ہے۔ ہم مزید اُن کے لیئے کام کرنا چاہتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کا پودا جو 14برس قبل لگایا گیا تھا آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔ پاکستان سویت ہوم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کرنا قابل تحسین ہے اور زمرد خان
پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بن گئے ہیں۔ آج یہاں پاکستان کا سب سے لمبا جھنڈا لہرایا گیا ہے جو بہت خوشی کی بات ہے۔
پاکستان کی ایک بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں۔ آج ہم ان بچوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب ان کے اپنے ہیں اور یہ سب ہمارے اپنے بچے ہیں۔میں زمرد خان سمیت تمام ڈونرز کا انتہائی مشکو ر ہوں جو اس عظیم کام میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔زمرد خان اور پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں اور غیر متزلزل لگن کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
Editor: kamran Raja