Saturday, October 26

شمالی وزیرستان برگیڈ کمانڈر غلام خان اور بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے مابین جرگہ،بارڈر کراسنگ کے حوالے سے اقدامات

شمالی وزیرستان:برگیڈ کمانڈر غلام خان اور بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے مابین جرگہ،بارڈر کراسنگ کے حوالے سے اقدامات
The Pakistan Times

میرانشاہ جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض کی ہدایت پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں برگیڈ کمانڈر غلام خان بریگیڈیئر عثمان اور شمالی وزیرستان کے بارڈر پر رہائش پذیر منقسم قبائل کے ملک و مشران کے مابین جرگہ ہوا جرگہ میں کرنل سٹاف کرنل عزیز اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ خالد عمران نے بھی شرکت کی ۔ جرگے کی سربراہی ممتاز قبائلی رہنما ملک رحیم محمد کابل خیل کر رہے تھے جرگے میں کثیر تعداد میں قبائلی رہنما اور ملکانان نے شرکت کی ۔
جرگے میں پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان کے غلام خان بارڈر ٹرمینل سے کراسنگ کیلئے دستاویزی نظام کے نفاذ، افغانستان میں رہنے والے منقسم قبائل کے ڈومیسائل ہولڈرز کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تیاری کے لیے درپیش مشکلات کے حل کے لیے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Editor: Kamran Raja